ایران میں مظاہروں سے اسرائیل کی توقعات پوری نہیں ہوگی، وزیر خارجہ ترکیہ
ترک میڈیا کو انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا تھاکہ ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کی اسرائیلی کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کو ایران کے حریف استعمال کر رہے ہیں، اسرائیل بھی ایران کی صورتحال کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہرے پہلے ہونے والے احتجاج سے مختلف ہیں، ایران کے حالیہ احتجاجی مظاہرے کافی محدود پیمانے پر ہیں، ایرانی مظاہروں سے اسرائیل جو توقع کر رہا ہے وہ پوری نہیں ہوگی، ایرانی عوام کو معلوم ہے کہ کس حد تک ردعمل دینا ہے۔ترک وزیر خارجہ کے مطابق اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Load/Hide Comments


