اورماڑہ، مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑی حادثے کا شکار، 2 افراد شدید زخمی
اورماڑہ (یو این اے )مکران کوسٹل ہائی وے پر ماکولا کے علاقے میں ڈبل کیبن گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا تھا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ضلع مانسہرہ سے بتایا جاتا ہے۔ تاہم اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فورا جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ریسکیو کر کے اورماڑہ میں پاک بحریہ کے اسپتال درمان جاہ منتقل کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


