خضدارباغبانہ میں ڈکیتیوں کا راج، شہری موبائل، نقدی اور موٹرسائیکل سے محروم ہونے لگے، پولیس مجرموں کو پکڑنے میں ناکام

خضدار (بیور ورپورٹ) خضدار کے نواحی علاقے باغبانہ میں دن دہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا، باغبانہ باجوئی روڈ پر نتھوانی اور کھڈ شہر کے مقام پر مسلح ڈاکوو¿ں نے ایک شہری کو لوٹ لیا، باغبانہ کا رہائشی اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے اس اسے دو موبائل فون، ہزاروں روپے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ باجوئی روڈ نتھوانی اور کھڈ شہر کے اطراف میں دن کے اوقات میں بھی شہریوں کے جان و مال محفوظ نہیں، ایک ماہ کے دوران یہ درجن سے زائد واردات ہوچکی جس میں شہریوں کو سر عام لوٹا گیا، مقامی افراد نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باغبانہ میں انتظامیہ کا وجود نظر نہیں آتا، پولیس چوکیاں خالی پڑی ہیں، پولیس گشت کرنے سے بھی گریزاں ہے لوگ مکمل طور پر چوروں اور ڈاکوﺅں کے رحم و کرم پر ہیں۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور آئی جی پولیس بلوچستان ،ڈی آئی جی قلات رینج ودیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں