اب گم نام یا فرضی شکایات پر کاروائی نہیں ہوگی صرف مصدقہ معلومات پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، نیب بلوچستان

نیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد بمقام دفتر نیب (بلوچستان) واقع شاہراہ گلستان روڈ ، کوئٹہ کینٹ
صوبہ بلوچستان میں بڑی مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنتے ہیں۔ اس ماہ کھلی کچہری کا انعقاد مورخہ30 اپر یل 2026بوقت صبح11:000تا01:00بجے سہ پہر کو نیب (بلوچستان) کے دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ میں کیا جائے گا درخواست کنندگان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ تحریری شکایات میں مندرجہ ذیل معلومات لازماًً مہیا کریں۔
1۔ نام بمعہ ولدیت
2۔ کاپی قومی شناختی کارڈ
3۔ مکمل پتہ/ایڈریس
4۔ نشان انگوٹھا/ دستخط
5۔ رابطہ نمبر موبائل / گھر/ای میل

واضح کیا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق اب نیب گم نام / فرضی شکایات پر کاروائی نہیں کرے گا۔e صرف ایسی مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اُترتی ہوں اُن پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ ایسی شکایات پر کاروائی سے قبل شکایات کنندگان سے بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر لیا جائے گا۔
ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نیب میں شکایات مندرجہ ذیل طریقہ سے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
1۔ بذریعہ ڈاک/ بذات خود اندر نیب دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ
2۔ بذریعہ ای میل balochistan@nab.gov.pk
3۔ بذریعہ ڈاک/ بذات خود اند ر نیب کے دفتر شکایات واقع DCآفس انسکمب روڈ کوئٹہ
4۔ بذریعہ کھلی کچہری ڈائریکٹر جنرل سے بالمشافہ ملاقات کے ذریعہ (ہر ماہ کی آخری جمعرات)

مزید معلومات کیلئے علاقائی دفتر شکایات نیب بلوچستان کے فو ن نمبرز :081-9203468, 081-9203614 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں