فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، گشت شروع

فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے۔ذرائع نے بتایا کہ فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گردونواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کا علاقے بھر میں گشت شروع ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی شرپسند کو امن و امان تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔