کراچی کے مختلف اسپتالوں میں محکمہ صحت بلوچستان کے پینل پر داخل مریضوں کا علاج روک دیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف اسپتالوں کی انتظامیہ نے محکمہ صحت بلوچستان کے پینل پر بلوچستان کے مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔ اس فیصلے سے کینسر سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے پینل پر درجنوں مریض کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن کے علاج کے اخراجات حکومت بلوچستان اٹھارہی ہے مگر چند محکموں کی جانب سے طے شدہ معاہدوں کے مطابق عدم ادائیگی پر مریضوں کا علاج روک دیا ہے جس کے باعث مریضوں کے اہلِ خانہ شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی وزیر صحت سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں