وفاقی ملازمتوں میں صوبائی کوٹہ پر عملدرآمد کا فیصلہ، بلوچستان اور سندھ پر خصوصی توجہ دی جائے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وفاقی ملازمتوں میں صوبائی کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں کو ہدایات جاری کر دیں، بلوچستان اور سندھ کے کوٹہ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت، سینیٹ کمیٹی برائے ڈیولوشن کی ہدایات پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ، ماضی میں کوٹہ کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کی ہدایت، آئین کے آرٹیکل 38(g) کے تحت صوبوں کی نمائندگی یقینی بنانے پر زور، تمام وزارتوں میں سینٹرلائزڈ کوٹہ کمیٹیاں بنانے کی ہدایت خالی اسامیوں پر بلوچستان اور سندھ کے امیدواروں کو ترجیح دینے کا حکم، صوبہ وار نمائندگی کا مکمل جائزہ لینے کی ہدایت، خودمختار اداروں اور کارپوریشنز میں بھی کوٹہ پر عملدرآمد لازم قرار، نئی بھرتیوں میں صوبائی کوٹہ کی سخت پابندی لازمی ہوگی، ہر سہ ماہی رپورٹ پی پی اے آر سی کو جمع کرانے کی ہدایت، وفاقی اداروں میں علاقائی توازن برقرار رکھنے کیلئے اقدامات تیز، کوٹہ کی خلاف ورزی پر سخت نگرانی کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔


