بحریہ نے مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی بحریہ نے مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل نے دور فاصلے پر ہدف کو انتہائی درستگی اور تیز رفتاری سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا جب کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم بھی تجربے کے دوران موقع پر موجود تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید گائیڈنس سسٹم اور اعلیٰ صلاحیت کی حامل ٹیکنالوجی سے لیس ہے، میزائل خطرات سے بچنے اور بدلتی صورتحال میں مو¿ثر انداز سے ہدف حاصل کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں