شہداءزہری نے وطن اور قوم کےلئے اپنے مقدس خون کی قربانی دیکر عظیم داستان رقم کردی، نواب ثناءاللہ زہری
خضدار (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماءسابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہدائے زہری کی 13 ویں برسی کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں سانحہ زہری میں شہید ہونے والے قوم کے عظیم سپوتوں شہید نوابزادہ بابا میر سکندر جان شہید زہری، نوابزادہ شہید میر مہر اللہ خان زہری، نوابزادہ شہید میر زیب جان زہری ودیگر شہداءکی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی 16اپریل کادن آتا ہے عظیم شہداءکے غم دوبارہ تازہ ہوجاتے ہیں، شہید بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہوگئے ، اپنی جانوں کی قربانی دے کر عظیم مقصد کے لیے شہید ہوگئے، شہداءنے قوم کو نیا حوصلہ اور عزم دیا، پوری قوم آج عظیم شہداءکی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے، شہداءکی قربانیاں تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائیں گی۔ نواب ثناءاللہ خان زہری نے مزید کہا کہ آج کے دن بزدل دشمنوں نے میرے قافلے پر بزدلانہ حملہ کرکہ قوم کے عظیم سپوتوں کو جسمانی طور پر ہم سے ہمیشہ کے لیے ضرور جدا کر دیا لیکن شہداءروحانی طور پر ہمیشہ ساتھ ہیں اور رہیں گے، شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے نواب زہری نے مزید کہا میرے خاندان، آباﺅ اجداد نے ہمیشہ اپنی مٹی ملک اور قوم کےلئے لازوال قربانیان دیں شہداءزہری نے بھی وطن اور قوم کےلئے اپنے مقدس خون کی قربانی دیکر جرات اور بہادری کی عظیم داستان رقم کردی۔


