سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث اہم کمانڈر سمیت 2 مشتبہ افراد ہلاک

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ سرچ آپریشن کے دوران تخریب کاروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکمشتبہ افراد مبینہ طور پر سفارتکاروں کے قافلے کی سیکیورٹی پر مامور پولیس گاڑی پر حملے میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ 22 ستمبر کو سوات میں غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر دھماکہ ہوا تھا، واقعہ میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔تمام غیر ملکی سفارتکار محفوظ رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں