بلوچستان، سمندر میں پھنسے ماہی گیروں کیلئے ایمبولینس سروس کا آغاز

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں سمندر میں پھنسے ماہی گیروں کی امداد کے لیے ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔حکومتِ بلوچستان کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سمندری ایمبولینس میں پٹرولنگ اور گرین بوٹس شامل ہیں۔اس حوالے سے محکمہ ماہی گیری بلوچستان نے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل کر لیا ہے۔اعلامیے کے مطابق محکمہ ماہی گیری کی ڈیجیٹلائزیشن پر 10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں 6 لاکھ افراد ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ ہیں جبکہ 82 ہزار 583 رجسٹرڈ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں