پیپلز پارٹی کا متاثرین کی امداد کے لئے ریلیف فنڈ اکاونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پیپلز پارٹی نے متاثرین کی امداد کے لئے ریلیف فنڈ اکاونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا جس میں کہاگیاکہ ریلیف فنڈ اکاونٹ میں پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور رہنماء فنڈ دیں گے۔ خط میں کہاگیاکہ ریلیف فنڈ اکاونٹ میں ملکی اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی امداد بھیج سکتے ہیں، قوانین کے مطابق اکاونٹ اور ڈونرز کی تفصیلات فراہم کرنا لازم ہوتا ہے، بڑے پیمانے پر ممکنہ امداد کے باعث ڈونرز کی تفصیلات فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔خط نے کہاکہ وزیراعظم نے بھی ریلیف فنڈ قائم کر رکھا ہے، وزیراعظم کے ریلیف فنڈ کے لئے ڈونرز سے متعلق بھی سوال نہیں کیا جائیگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے لوگوں کی امداد کے لئے اس اقدام میں تعاون کی امید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں