عدالت نے شاہد خاقان کیخلاف نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس نیب کیس کی سماعت کی گئی، تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس نیب کیس کی سماعت کی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، نیب کی طرف سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی، ڈپٹی پراسیکیوٹر نے جج کو بتایا کہ نیب شاہد خاقان کےخلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے، عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں