پاکستان کا موجودہ نظام تعلیم غیر موثر، صرف ڈگری کے حصول تک محدود ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں جو نظامِ تعلیم ہے وہ غیر موثر ہے۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم صرف ڈگری کے حصول تک محدود ہے، سوسائٹی میں رول ماڈل بنیں نہ کہ صرف ڈگری حاصل کریں۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی زیادہ تر آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ان کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکمرانوں کی ضروریات یا سپر پاور کی ضرورت کے مطابق اپنی تاریخ کو ختم کیا۔ وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈیڑھ دو سال میں جو سفر طے کیا ہے اس کی مثال 72 سال میں نہیں ملتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں