خضدار ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر آویزاں کردی، ریٹرننگ آفیسر
خضدار (بیورو رپورٹ) ریٹرننگ آفیسر برائے ضمنی الیکشن لوکل گورنمنٹ خضدار نے اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کی فہرست ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر کے باہر آویزاں کردی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اگر کسی امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی پر کوئی اعتراض ہو تو وہ 7 جولائی 2026 تک مصدقہ ثبوتوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفس میں جمع کرائے تاکہ جانچ پڑتال سے قبل اس پر کارروائی کی جاسکے ریٹرننگ آفیسر نے مزید کہا کہ اگر کسی سرکاری ادارے جیسے واپڈا، پی ٹی سی ایل یا بینک کا کسی امیدوار پر کوئی واجب الادا رقم ہو یا پولیس میں اس کیخلاف کوئی مقدمہ درج ہو تو متعلقہ ادارے مقررہ تاریخ تک اس کی رپورٹ ریٹرننگ آفس بھجوائیں۔
Load/Hide Comments


