دہانہ سر مسافر بس حادثہ، متعدد میتیں آبائی علاقوں کو روانہ، دیگر کی شناخت کیلئے نادرا ٹیم ژوب پہنچ گئی، تحقیقات سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے سپرد
کوئٹہ (ویب ڈیسک) دہانہ سر بس حادثہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو شفاف اور جامع تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ ٹرانسپورٹ کمپنی کی قانونی حیثیت، گاڑی کی فٹنس اور ڈرائیور کی اہلیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ حادثے کے تمام پہلوﺅں پر جامع رپورٹ جلد وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کی جائے گی۔ حادثے میں جاں بحق 3 نامعلوم افراد کی میتیں سی ایم ایچ ژوب منتقل۔ نامعلوم افراد کی شناخت کے لئے نادرا کی ٹیمیں ژوب پہنچ گئیں۔ علاوہ ازیں ژوب دہانہ سر بس حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔ شناخت ہونے والے 26 جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو منتقل۔ ایدھی ذرائع کے مطابق دہانہ سر بس حادثہ جاں بحق افراد کی 33 لاشیں ژوب سول اسپتال منتقل کی گئیں۔ حادثے میں خواتین اور بچے بھی جاں بحق ہوئے۔ 33 جاں بحق افراد میں سے 26 کی شناخت مکمل کرلی گئی۔ شناخت ہونے والے جاں بحق افراد کا تعلق پشاور، مالاکنڈ، باجوڑ، وزیرستان، بنوں، لکی مروت، قلعہ عبداللہ اور بھکر سے ہے۔ دہانہ سر حادثے میں کوچ ڈرائیور بابو استاد کا تعلق لورالائی سے تھا ۔


