عدت نکاح کیس ، سیشن جج پر عدم اعتماد کا اظہار، جج صاحب ملزمان کوبری کردیںگے، خاور مانیکا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، تفصیلات کے مطابق عدت نکاح کیس کی سماعت کے دوران خاورمانیکا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔واضح رہے کہ سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کر رہے ہیں، شکایت کنندہ خاورمانیکا عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔دوران سماعت انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ میرا کیس کسی اور عدالت میں منتقل کیا جائے جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ عدالت کسی کی ہمدردی میں چلے گی، میری پوری زندگی میں یہ پہلا کیس ہے کہ کوئی مجھ پر عدم اعتماد کررہا ہے۔اس پر خاور مانیکا نے کہا کہ ٹرائل کی سماعتوں میں یکم جنوری کا نکاح نامہ سامنے آیا ہے جبکہ اس سے قبل یکم جنوری کے نکاح سے انکار کیا جاتا رہا۔جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکیس دیے کہ آپ نے اور میں نے قبر میں جانا ہے ، میری حد تک آپ بتا دیں کہ کیا مسئلہ ہے۔خاورمانیکا نے کہا کہ پورے خاندان میں مشہورہے کہ جج صاحب ملزمان کوبری کردیںگے۔ جس پر پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم نے کہا کہ ایک جملے پرکیس ٹرانسفرکرنے کا کہنا توہین عدالت میں آتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس بابرستارنےعدم اعتماد کی درخواست پرجرمانہ عائد کیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی وکلا اورخاور مانیکا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔بعدازاں جج شاہ رخ ارجمند نے عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں