ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہم ملوث نہیں، اسرائیلی عہدیدار

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر اسرائیل کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران میں ابراہیم رئیسی کو پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہم ملوث نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں