ایران میں مسافر بس کو حادثہ، 13 افراد جاں بحق، خواتین سمیت متعدد زخمی ہوگئے
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں ہائی وے پر بس الٹنے کے باعث درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی ایران میں مسافروں سے بھری بس اصفہان سے شمال مشرقی شہر مشہد کی جانب رواں تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ٹیکسی میں موجود دو مسافر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حادثے میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


