نوشکی، کلی قادر آباد میں دو فریقین کے مابین فائرنگ، چار افراد قتل
نوشکی کے علاقے کلی قادر آباد میں معمولی تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ میں چار افراد جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں تین بھائی بابو علم خان، بیبرگ خان اور ذوالقرنین ولد دینار خان بادینی موقع پر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دوسرے فریق سے سہیل احمد ولد محمد ایوب بادینی جاں بحق ہوا۔ لاشیں ہسپتال منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے
Load/Hide Comments


