خضدار ، پوسٹ آفس بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا، ٹکٹ دستیاب نہ ہونے سے عوام پریشان

خضدار(نمائندہ انتخاب)خضدار میں پوسٹ آفس بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگا، ٹکٹ گھر میں کئی سالوں سے ٹکٹ تک دستیاب نہیں، ٹکٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اسلحہ و ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے عوام کو سخت پریشانی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے، شہریوں نے کا جنرل منیجر پوسٹ آفس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، خضدار پوسٹ آفس آج کل شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتا ہے، پہلے زمانے میں لوگ خط و کتابت اور منی آرڈر کے لیئے ڈاکخانہ کا رخ کرتے تھے لیکن اب رابطے کے جدید ذرائع کی موجودگی کے باعث یہ سلسلہ ختم ہوچکا ہے جبکہ منی آرڈر کی جگہ اب ایزی پیسہ جیسے سہولتوں نے لے لی ہے اب پوسٹ آفس کا کام محض ٹکٹوں کی فراہمی تک محدود رہ گیا ہے لیکن اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی عرصے سے خضدار پوسٹ آفس میں کسی قسم کی ٹکٹ دستیاب نہیں۔اسلحہ و ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیئے پچھلے ایک سال سے لوگ ڈاکخانہ کا رخ کرتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ہے کہ ٹکٹ دستیاب نہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ لائسنس کی تجدید کے لیئے لوگ کہاں جائیں یہ آخر کس کی زمہ داری ہے اگر زمہ دار محکمہ اپنی زمہ داری پوری کرنے کے لیئے تیار نہیں ، خضدار کے سیاسی و عوامی حلقوں نے جنرل منیجر پوسٹ آفس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار پوسٹ آفس کی تباہی کا نوٹس لیکر اس کو فعال بنایا جائے اور ڈاکخانہ میں ٹکٹوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں