سلامتی کونسل کرونا سے نمٹنے میں مدد کرے، یو این سیکرٹری جنرل

نیویارک :اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے سلامتی کونسل سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وبا کی شکست ایک پوری نسل کی جنگ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کووڈ19 وبائی مرض کے حوالے سے اپنے اپنے پہلے اجلاس میں کہا کہ سلامتی کونسل کی طرف سے تعاون امن و سلامتی کے ساتھ دنیا کو کرونا جیسی مصیبت سے نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔اقوام متحدہ کے بند کمرہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل کو اقوام عالم کو کرونا سے بچانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں پوری دنیا کو اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے 15 رکنی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج اس وبا پر قابو پانے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کا مطلب زیادہ یکجہتی ہے۔ یہ پوری نسل کی لڑائی ہے۔ ایسے ہی بحران اقوام متحدہ کے وجود ما مقصد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں