مسلسل غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی اور نوکریوں سے فارغ کیا جائیگا، ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ (این این آئی) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) کیپٹن(ر) عبداللہ بن عارف ڈی ای او کوئٹہ ڈی ای او فیمیل ڈی ڈی او ڈی ایف پی ڈی ایم اے آر ٹی سی ایم ڈی ٹی ایم سی پی ڈی پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج گورنمنٹ بوائز کالج نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسکولوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ جس میں اسکولوں کے بلڈنگ میں گیس بجلی فرنیچر واش روم کلاس روم کے بارے میں تفصیلات پیش کی گئی۔کوئٹہ میں جن جن اسکولوں میں قبضہ ہوا انکی رپورٹ پیش کی گئی۔ کوئٹہ میں تمام اٹیچڈ اساتذہ کی تفصیلات پیش کی گئی۔ اجلاس میں فیزکلی ان فٹ اساتذہ کی تفصیلات پیش کی گئی۔ اجلاس میں پی ایس ڈی پی اسکیمات کے بارے تفصیلات پیش کی گئی ۔ اجلاس میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے بارے رپورٹ پیش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اجلاس سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ کے تمام اسکولوں کے مسائل ترجیعی بنیادوں پر حل کرینگے۔ مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کرکے 13اساتذہ کو نوکری سے فارغ کئے جائینگے۔ اور متعدد اساتذہ کی تنخوائیں کاٹ دی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا آر ٹی سی ایم روزانہ کے بنیاد پر اسکولوں کے دورے کریں اور روزانہ کے بنیاد پر رپورٹ اپنے ضلعے کے ڈی ای او کو ارسال کریں اور ڈی ای او روزانہ کے بنیاد پر غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں