ملازمتوں پر مستقل نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، ملازمین لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس

وڈھ (پ ر) لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ملازمین کا احتجاج، ملازمین کا 25 اپریل کو ہونے والے سینڈیکیٹ میٹنگ میں اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کیخلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ پچھلے چھے سال سے ہمیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی طرف سے صرف جھوٹی تسلی دی جارہی تھی کہ آپ لوگوں کو مستقل کیا جائیگا مگر جب مستقل ہونے کے لیے سنڈیکیٹ کی میٹنگ رکھی گئی تو صرف نمائش کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کسی کو اپنے کیریئر کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں مستقل نہ کرنا تھا تو ہمیں چھے سال سے جھوٹی تسلی نہ دیتے تاکہ ہم دوسرے اداروں میں ملازمت کے لیے درخواست دیتے، ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ ادارے میں مستقل ہونے کے آسرے پر اب ہم میں سے کافی لوگوں کی عمر اتنی ہوگئی ہے کہ کہیں پر ملازمت کے لئے درخواست بھی نہیں دے سکتے۔ ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جلد از جلد مستقل کیا جائے اگر نہیں کیا گیا تو جلد ہم بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں