وفاق کی جانب سے سندھ کو بھیجی گئی کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس خراب اور نامکمل نکلیں، مرتضی وہاب

کراچی،ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو بھیجی گئی کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس خراب اور نامکمل نکلیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں مرتضی وہاب نے دستاویز اور کٹس کی تعداد ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کو فراہم کردہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس کلینیکل ایگزامینیشن کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کو 20 ہزار ٹیسٹ کٹس بغیر وی ٹی ایم کے موصول ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ سواب اور وی ٹی ایم کورونا ٹیسٹ کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ مرتضی وہاب نے کہاکہ وفاقی حکومت کی بھیجی گئیں 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کسی کام کی نہیں ہیں۔شرم کا مقام ہے کہ وفاقی وزراء کے قول اور فعل میں کتنا تضاد ہے۔مرتضی وہاب نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ اس نازک وقت میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مکمل قومی ہم آہنگی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں