لودھراں میں زہریلی گیس سے5 افراد جاں بحق

لودھراں، لودھراں میں سیور ویل کی صفائی کے دوران پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لودھراں کے علاقے پیر والا کھوہ بستی ملوک ٹول پلازہ کے قریب سیور ویل کی صفائی کرتے ہوئے پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعیکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کرآپریشن کرکے متاثرین کو باہر نکالا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد احمد نے آپریشن کی نگرانی کی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کنویں میں زہریلی گیس کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو 1122 نے لاشوں اوردونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں