محکمہ ریلویز کی جانب سے کوئٹہ سے کولپور اور بوستان کے سیاحتی مقامات کیلئے چلائے جانے والی ٹورسٹ ٹرین بند کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: محکمہ ریلویز کی جانب سے حکومت بلوچستان پر کوئٹہ سے کولپور اور بوستان کے سیاحتی مقامات کیلئے چلائے جانے والی ٹورسٹ ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو بوگیاں نہ ہونے اور مسلسل خسارے کے باعث بند کیا جارہا ہے محکمہ ریلویز نے تین ماہ قبل حکومت بلوچستان کی درخواست پر سیاحت کے فروغ کیلئے کوئٹہ سے کولپور اوربوستان کیلئے ٹورسٹ ٹرین چلائی تھی جو ہر اتوار کو چمن پسنجرٹرین بند کرکے کولپور اور بوستان کیلئے چلائی جارہی تھی تاہم ریلوے حکام نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا کہ کوئٹہ سے کولپور اوربوستان جانیوالی ٹورسٹ ٹرین بندکردی گئی ہے اب چمن پسنجرٹرین بغیر کسی وقفہ کے پورے ہفتہ چلا کرے گی ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹورسٹ کو ٹرین بوگیاں نہ ہونے اور مسلسل خسارے کی وجہ سے بندکرنیکافیصلہ کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں