فیصل آباد میں ڈکیتوں نے بلوچستان کے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ اور نقد رقم لوٹ لی

فیصل آباد (انتخاب نیوز) فیصل آباد میں ڈاکوﺅں کی لیویز اہلکاروں سے لوٹ مار۔ فیصل آباد موٹر وے ایم تھری پر ڈکیتوں نے لیویز اہلکاروں کو لوٹ لیا، ڈاکو اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈکیتوں کی تعداد 6 اور عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔ مذکورہ اہلکار لاہور سے بلوچستان کے علاقے ہرنائی ڈیوٹی پر جارہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں