مکران کوسٹل ہائی وے پر غیر معیاری کھانا اور صفائی فقدان پر ہوٹل مالک کو بھاری جرمانہ
اورماڑہ(یو این اے ) سوشل میڈیا پہ وائرل خبر پر ڈپٹی کمشنر گوادر نے نوٹس لے لیا، کوسٹل ہائی وے پہ واقع ہوٹل مالک پر بھاری جرمانہ عائدڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن کی ہدایت پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پہ چلنے والی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے تحصیلدار اورماڑہ نور خان بلوچ اور ایس ایچ او لیویز تھانہ اورماڑہ بشیر احمد نے لیویز جوانوں کے ہمراہ مکران کوسٹل ہائی وے پہ واقع ہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا اور صفائی کے فقدان کی وجہ سے ہوٹل مالک پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ علاہ ازیں ڈپٹی کمشنر گوادر کے حکم پر تحصیلدار اورماڑہ اور ایس ایچ او لیویز تھانہ اورماڑہ نے متذکرہ ہوٹل میں چیکنگ کے دوران ہوٹل مالک کو جرمانہ عائد کرتے ہوئے آئندہ مسافروں کو غیر معیاری کھانا فروخت کرنے اور ہوٹل میں تسلی بخش صفائی نہ کرنے پر باقاعدہ ہوٹل سیل کرنے کی وارننگ بھی جاری کردی۔ واضح رہے گزشتہ روز ایک مسافر کی جانب سے مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب واقع ہوٹل کی ویڈیو شائع کردی گئی تھی جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ مزکورہ ہوٹل میں کھانے پینے کی اشیا غیر معیاری ہے جس کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔


