کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر نجی اسکول کا چوکیدار کمرے میں گیس کھلی چھوڑ کر سو گیا جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود واحد بخش اور زبیراحمد جاں بحق ہوگئے ۔واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاںضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔
Load/Hide Comments


