پروفیسر سعادت بلوچ کی یونیورسٹی آف مکران پنجگور وائس چانسلر تقرری خوش آئند ہے، بی پی ایل اے
کوئٹہ (ویب ڈیسک) پروفیسر ڈاکٹر سعادت بلوچ کو یونیورسٹی آف مکران پنجگور کا نیا وائس چانسلر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر سعادت بلوچ کو یونیورسٹی آف مکران پنجگور کا نیا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سعادت بلوچ کا تعلق تعلیمی شعبے سے ہے۔ انہوں نے بنیادی تعلیم ایچ ایس این سے حاصل کی جبکہ لندن سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی۔ اس سے قبل وہ بطور پرو وائس چانسلر پنجگور اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور تعلیمی و انتظامی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی تقرری یونیورسٹی اور خطے کے لیے خوش آئند ہے، ان کی قیادت میں یونیورسٹی آف مکران پنجگور ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگی۔ پنجگور کے عوام نے بھی ان کی تقرری کا خیرمقدم کیا ہے۔ ہم پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر سعادت بلوچ کو وائس چانسلر کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے اور ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہیں۔


