لسبیلہ میں لوکل مسافر بسوں اور ویگنوں کی من مانیاں، کرایوں میں کمی نہ آسکی
اوتھل (یو این اے) لسبیلہ میں چلنے والی لوکل مسافر بسوں اورمسافر ویگنوں کی من مانیاں عروج پر، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی نہ آ سکی تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں چلنے والی لوکل مسافر بسوں اورمسافر ویگنوں کے ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود لوکل مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی نہ آسکی، جس کی وجہ سے مسافر پریشان۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز فورآ کرایہ بڑھا دیتے ہیں مگر پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود لوکل مسافر گاڑیوں کے کرایے میں کمی نہ آنا سمجھ سے بالاتر۔ عوامی حلقوں نے مقامی انتظامیہ اور RTAسے مطالبہ کیا ہے کہ لسبیلہ میں پیٹرول و ڈیزل کی کمی کے باوجود بھی لوکل بسوں ویگنوں کے ناجائز کرائے کی وصولی کا فوری نوٹس لیا جائے اور پیٹرول اور ڈیزل کی کمی کے حساب سے کرائے کی لسٹ بنا کر دی جائے تاکہ مسافروں کو کرایوں میں ریلیف ملے سکے۔


