گلستان میں گھریلو تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان جھگڑا، دو افراد جاں بحق

گلستان (یو این اے) ضلع قلعہ عبداللہ گلستان کے علاقے کلی کشتہ عبدالرحمن زئی میں مبینہ گھریلو تنازعہ پر چچازاد بھائی آپس میں لڑ پڑے، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حاجی عصمت ٹھیکیدار اور محراب خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاشیں سول ہسپتال عبدالرحمن زئی منتقل کر دی ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کو خود حل کرنے کی کوشش نہ کریں اور کسی بھی قسم کے تنازعے کی صورت میں فوراً اہلکاروں سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے