خاران، ڈھڈر کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

خاران (نامہ نگار) ڈھڈر کے مقام پر ٹیوٹا گاڑی کو حادثہ، دو افراد جاں بحق۔ ڈھڈر کے مقام پر پک اپ گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے فوراً بعد جاں بحق افراد کو پرنس فہد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت دلاور والد محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے، جو شناختی کارڈ کے پتے کے مطابق لدگشت ماشکیل تحصیل ماشکیل ضلع واشک کا رہائشی تھا، جبکہ دوسرے جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں