پانی کی زیر زمین سطح ہزاروں فٹ نیچے چلی گئی، خضدار میں ڈیمز بنانا ناگزیز ہے، محکمہ پبلک ہیلتھ
خضدار (بیورو رپورٹ) پانی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اسے ضائع نہ کریں اگرچہ تم بہتی نہر کے کنارے ہی کیوں نہ ہو پانی کا بے دریغ استعمال گناہ کبیرہ ہے اس کے ضیاع سے لوگوں کوسختی سے منع کیا گیا ہے، پانی کا ضیاع ایک سنگین گناہ ہے، پانی کے اسراف کی ممانعت ہے اور اسے ضائع ہونے سے بچائے اور اپنے گھر میں نلوں اور پائپس کی لیکیج کی طرف دھیاں دینا ضروری ہے لیکیج پانی کی ضیاع کا سبب بنتا ہے اس پر احتیاط ضرور برتیں موجودہ حالات میں پانی کی زیر زمین سطح ہزاروں فٹ نیچے چلی گئی ہے، مزید ضیاع ہونے نہ دیں وقت کا تقاضا ہے کہ خضدار میں ڈیمز بنانا ناگزیز ہے۔ ان خیالات کااظہار محکمہ پبلک ہیلتھ خضدار کی جانب سے پریس کلب خضدارکے ہال میں پانی کے متعلق ایک آگاہی سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ سیمنیار میں خضدارکے مختف طبقہ ہائے سے تعلق رکھنے والے معززین ومعتبرین سیاسی وسماجی شخصیات آل پارٹیزشہری ایکشن کمیٹی زمیندار تاجربرادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینارکے مہمان خاص ڈپٹی کمشنرخضدار عبدالرزاق ساسولی اور سیمینار کے میزبان ایگزیکٹو انجینئر محکمہ پبلک ہیلتھ خضدار عبدالرﺅف قمبرانی تھے۔ اعزازی مہمانان آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی چئیرمین بشیراحمد جتک،انجمن تاجران صدر حافظ حمیداللہ مینگل، پریس کلب خضدارصدر عبداللہ شاہوانی تھے محکمہ پبلک ہیلتھ خضدار کی جانب سے پانی کے ضیاع پرسیمینار سے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی، انجنئیرعبدالرﺅف قمبرانی، ایڈووکیٹ بشیراحمد جتک، عبداللہ شاہوانی، حاجی محمد عالم جتک ودیگر مقررین نے پانی کی افادیت اور ان کے استعمال کے مطابق شعور آگاہی منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کا ضیاع ایک سنگین گناہ ہے کیونکہ یہ اللہ کی نعمت ہے مقررین نے کہا اللہ نے جتنی بھی چیزیں پیداکی ہے ان سب کے کچھ نہ کچھ فوائد ضرور ہے مگر ایسی چیز بھی ہے جو انسان کی زندگی کیلئے انتہائی اہم ولازم ہے اور ہم انسان اسی نعمت کا اسراف بہت زیادہ کریں وہ نعمت ہے پانی جس سے انسان کی ابتداءکی گئی ہے مقررین نے کہاافسوس اس پیاری نعمت کی قدر نہیں کرتے اور اسکو ضائع کرتے رہتے ہیں انفرادی اور اجتماعی طورپراگرپانی ہمیں خریدنا پڑے تو یقیناً ہم اسکااسراف کرنا برداشت نہ کریں گے جیسا منرل واٹر کو ضائع نہیں کرتے۔ مقررین نے کہا پانی کے ہرقطرے کی قدر کرنا چاہیئے کیونکہ پانی زندگی ہے اور اسکی حفاظت کرنا عبادت کا حصہ ہے مقررین نے کہا ہم سب کی ذمہ داری کہ لوگوں میں شعور بیدار کرنے اور پانی کی بیدریغ استعمال اور انہیں ضائع کرنےکے بارے میں لوگوں کو منع کریں پانی کا ضیاع کرنا گناہ کبیرہ ہے مقررین نے کہا ہمیں پانی کو بچاکر اپنے آنے والے نسلوں کا حق محفوظ کریں کیونکہ یہ انکا حق ہے مقررین نے کہا پانی کا استعمال احتیاط سے کریں اور بلاوجہ ضائع نہ کریں پانی کو زبان سے نہیں بلکہ اسکی حفاظت سے بھی شکر اداکرکے یہ عبادت کاحصہ ہے پانی کی حفاظت ہرانسان کی مذہبی اور اخلاقی ذمے داری ہے اسی پر شعوربیدارکرنا ہے تاکہ اس قیمتی نعمت کا تحفظ کیا جاسکیں۔ مقررین نے آخر میں کہا کہ خضدارو گردنواع میں ڈیمز بنانا ناگزیز ہے اور پانی کے واٹر لیول کومزید روکنے کیلئے چیک ڈیمزبنائیں جائیں تاکہ واٹر لیول برقرار رہ سکیں۔اورسمینار میں دیگر معززمہمانان پروفیسر انعام اللہ مینگل، سکندر ھنینا، ٹکری محمد بخش محمدزئی، عبدالحق خدرانی، محمداقبال زہری ودیگرکثیرتعداد میں لوگوزن نے شرکت کی۔


