قلات میں آوارہ کتوں کے غول شہریوں پر حملہ کرنے لگے، تلف کیا جائے، عوامی حلقوں کا مطالبہ

قلات (نمائندہ انتخاب) قلات بازار، شادیزئی رئیس توک، شیشہ ڈغار، مغلزئی چشمہ سمیت مختلف علاقے آوارہ کتوں کی آماہ جگاہ بن گئے ، گزشتہ روز بھی محلہ شادیزئی میں بچوں کو کاٹنے کیلئے آوارہ کتوں نے حملہ کردیا تاہم بچے بھاگ کر گھر میں گھس کر اپنی جان بچا لی، کسی نقصان سے بچنے کے لئے زمہ داران آوارہ کتوں کو فوری تلف کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں محلہ شادیزئی شیشہ ڈغار کے رہائشیوں و دیگر شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بزرگ خواتین بچے اور سکول و مدارس کیلئے جانے والے بچے بچیاں خوف زدہ رہتے ہیں جبکہ رات گئے بازار و گلیوں میں بھی متعدد آوارہ کتے گھومتے نظر آتے ہیں قلات کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قلات چیئرمین میونسپل کمیٹی نواب زادہ میر شعیب زہری، چیف آفیسر قلات و دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ شادیزئی شیشہ ڈغار چشمہ مغلزئی و بازار ایریا میں فوری طور پر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کئے جائیں تاکہ کسی نقصان سے بچا جاسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں