ڈیرہ اللہ یار میں ڈکیتی کی مذاحمت کرنے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

ڈیرہ اللہ یار(صباح نیوز)منگل کی صبح ڈیرہ اللہ یار کی حدود منی بائی پاس محلہ مراد کالونی میں ایک شخص کو ڈکیتی پر مذاحمت کرنے پر گولیوں سے چھنی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق دو نامعلوم مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سوار افراد نے ایک شخص سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر مذاحمت کرنے پر غلام محمد ولد محمد عثمان کو فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا۔ غلام محمد ولد محمد عثمان ایس پی جعفرآباد کے اسکارٹ کمانڈو کانسٹیبل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں