زمینوں کے ریکارڈ میں جعل سازی اور رشوت ستانی پر تحصیلدار خضدار کو معطل کردیا گیا

خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار سرکاری ریکارڈ میں جعل سازی کے ذریعے عوامی و سرکاری اراضیات کا انتقال، رشوت ستانی کے الزامات ثابت ہونے پر تحصیلدار خضدار ثناءاللہ کھوسہ کو 90روز کے لئے معطل کردیا گیا اور یہ دو ماہ کے دوران خضدار کے ریونیو ڈپارٹمنٹ سے دوسرا بڑا اسکینڈل منظر عام پر آگیا ہے۔ تحصیلدار ثناءاللہ کھوسہ پر رشوت ستانی ثابت ہونے پر عوام سے لی گئی بھاری رشوت واپس ادا ہونا شروع۔ تحصیلدار ثناءاللہ کھوسہ نے اپنے اختیارات کو ناجائز استعمال کرتے ہوئے خطیر رقم رشوت لیکر سرکاری ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق تحصیلدار ثناءاللہ کھوسہ پر بدعنوانی، اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہوچکا ہے۔ تحصیلدار ثناءاللہ کھوسہ کے خلاف مزید کیسیز میں تحقیقات جاری ہے۔ اس حوالے سے عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ تحصیلدار ثناءاللہ نے کسی سے رشوت لیکر سرکاری ریکارڈ میں جعل سازی کی ہے یا کسی اور سے رشوت لیکر آپ کی زمین ناجائز طریقے سے کسی اور کے نام منتقل کی ہے تو ایک درخواست کمشنر قلات ڈویژن یا ڈپٹی کمشنر خضدار کے نام لکھ کر اپنی شکایت جمع کریں تاکہ مزید اس متعلق انکے خلاف انکوائری عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں