مغربی بلوچستان میں پولیس چوکی پر مسلح حملے میں چار افراد ہلاک
کوئٹہ (ویب ڈیسک) مغربی بلوچستان میں پولیس چوکی پر مسلح حملے میں چار افراد ہلاک۔ ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات گئے مغربی بلوچستان کے ضلع فہراج میں مسلح حملہ آوروں نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا جس میں تین پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہو گئے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
Load/Hide Comments


