خضدار سے لاپتا حافظ تاج محمد گرگناڑی بازیاب، پنجگور چتکان بازار سے ایک شخص کو اغوا کرلیا گیا
خضدار، پنجگور (بیورو رپورٹ) خضدار سے ایک سال قبل پراسرارطورپر لاپتہ حافظ تاج محمد گرگناڑی منظر عام پر آگئے اور بخیریت اپنے گھر پہنچ گئے۔ وہ خضدار میں قائم سورابی بلوچستان ہوٹل سسٹم کے اونرتھے انکی منظرعام کی تصدیق انکے خاندان نے کی ہے۔ علاوہ ازیں پنجگور چتکان بازار سے ایک شخص کو اغوا کرلیا گیا، پولیس کے مطابق چتکان بازار سے نامعلوم گاڑی سواروں نے یاسر محمد حسین نامی شخص کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ ابتدائی طور پر واقعے سے متعلق تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیںپولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


