محمد مخبر نے ایرانی صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں، باقاعدہ انتخاب 28جون کو ہوگا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونےکے بعد نائب صدر محمد مخبر نے دو ماہ کیلئے ملک کی صدارت سنبھال لی، تفصیلات کے مطابق محمد مخبر کی بطور عبوری صدر تقرری کا اعلان پیر کو ملک کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ایران کے آئین کے مطابق ملک میں 50 دن کے اندر دوبارہ صدارتی انتخاب کروایا جائے گا۔علاوہ ازیں باقاعدہ صدارتی انتخاب 28جون کو ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں