پنجگور میں پی ٹی سی ایل نیٹ سروس کی خرابی ، سست رفتاری معمول بن گئی

پنجگور(نمائندہ انتخاب)پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس درہم برہم نیٹ کی خرابی اور سست رفتار ی معمول بن گئی، پنجگور میں موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند ہے، لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس پر انحصار کررہے ہیں مگر پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے۔ نیٹ سروس کئی گھنٹوں تک غائب رہتی ہے ۔ صارفین نے کہا کہ پی ٹی سی ایل بلوں کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے وصول کررہا ہے مگر اس کے باوجودِ سہولت سے محروم رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں