ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، اگر مجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو ہم دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں۔فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واضح کردوں کوئی امریکی ایران میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز مکمل کھل جائے گی، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، اس کے ساتھ اہم ڈیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں