مذاکرات جیسے معاملات میں تدبیر اور ترکیب کے ساتھ ذاتی تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے ، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ مذاکرات کا سلسہ ٹوٹنے سے مایوسی ہوءہے لیکن دونوں اطراف سے بات کرنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہوگا اور ہم انتہائی اقدام کی طرف نہیں جائیں گے، دہشت گردی کے معاملے پر خیبر پختونخواہ حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہے صرف اس کی تفصیلات پر اتفاق ہونا ہے، ایسے معاملات میں ٹھہراو¿ اور تدبر کے ساتھ ذاتی تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے جس سے ایک دوسرے پر عدم اعتماد کی فضاءمیں کمی آئے، امید ہے کہ جونہی حکومت مذاکرات کا اگلا مرحلہ شروع کرتی ہے تمام نکات پر اتفاق ہو جائیگا اور ہم سیاسی حالات میں بڑھتی کشیدگی کو کم ہوتا دیکھیں گے، یہی پاکستان کا مفاد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں