ڈنکی لگانے والوں نے غیر قانونی سفر کے راستے تبدیل کرلیے،ڈی جی ایف آئی اے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ڈنکی لگانے والوں نے غیر قانونی سفر کے راستے تبدیل کرلیے ہیں۔ نوجوان بہتر مستقبل کے لیے بیرون ملک کا رخ کرتے ہیں لیکن یورپ میں بھی اب حالات پہلے جیسے بہتر نہیں رہے۔ ڈنکی لگانے والوں نے غیر قانونی سفر کے راستے تبدیل کرلیے ہیں، ڈنکی لگانے والےاب فضائی راستوں سے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔ ایف آئی اے کو وسائل اور افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے، نئی بھرتیوں کا عمل مکمل ہونے پر بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔
Load/Hide Comments


