گرینڈ الائنس کا بلوچستان میں کل سے غیر معینہ مدت کےلیے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان ایمپلائز گرینڈ الائنس نے احتجاجی ریلی پر پولیس کارروائی، مبینہ تشدد اور ملازمین کی گرفتاریوں کے خلاف 18 جون سے صوبہ بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری محکموں کی بندش اور لاک ڈاو¿ن کا اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان گرینڈ الائنس کے سربراہ عبدالقدوس کاکڑ اور رہنما یونس کاکڑ نے کوئٹہ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 18 جون سے بلوچستان بھر میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔گرینڈ الائنس کے رہنماو¿ں نے مزید اعلان کیا کہ 19 جون سے کوئٹہ میں تادم مرگ دھرنا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین پر مبینہ تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رہے گی اور مطالبات کی منظوری تک اسے مزید وسعت دی جائے گی۔عبدالقدوس کاکڑ نے الزام عائد کیا کہ پ±رامن احتجاج کرنے والے ملازمین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، جس کے خلاف سرکاری ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔گرینڈ الائنس کے مطابق احتجاجی تحریک کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور اپنے مطالبات کی منظوری حاصل کرنا ہے، جبکہ آئندہ چند روز میں احتجاجی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔


