بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پراپوزیشن سمیت کسی رکن نے ا حتجاج نہیں کیا
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر کسی قسم کا احتجا ج نہیں کیا گیا۔ بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے صوبے کے آئندہ مالی سال 2026-27کا بجٹ پیش کیا ۔ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن سمیت کسی بھی رکن کی جانب سے کسی قسم کا احتجاج نہیں کیا گیا جبکہ وزیر خزانہ نے پرسکون انداز میں بجٹ پیش کیا ۔
Load/Hide Comments


