کسٹمر ڈانس کرینگے تو مفت کافی ملے گی، سعودی دکاندار

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ایک کافی شاپ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شہریوں کو منفرد ڈیل دی جا رہی ہے، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے کچھ عرصے کے بعد لوگوں کو حیران کر دینے والے انکشافات سامنےآتے ہیں انہی میں سے ایک منظر سامنے آیا، سعودی سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی کافی شاپ ’ڈیلی کپ‘ کی جانب سے ایک ایسی ہی آفر کسٹمرز کو دی گئی ہے، جس میں کسٹمرز کو ڈانس کرنے پر مفت کافی دی جائے گی۔ڈیلی کپ کی جانب سے کسٹمرز کو آفر دی گئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسٹمرز کافی بننے تک انتظار کریں گے تو انہیں کافی مفت میں دی جائے گی، اس حیرت انگیز آفر پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران نظر آئے۔
Load/Hide Comments