کوہلو میں نشہ آور ٹافی کھلا کر 12سالہ بچہ اغوا کرنے کی مبینہ کوشش ناکام
کوہلو (صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے کوہلو میں معصوم بچے کو نشہ آور ٹافی کھلا کر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، تفصیلات کے مطابق چوزے فروخت کرنے والے شخص نے چھوٹے بچے کو نشہ آور ٹافیاں کھلا دی ، مقامی لوگوں نے بروقت کارروائی کرکے اغوارکار کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ۔ ایس ایچ او سہراب کے مطابق بچے اغوا کرنے والے گروہ کے دیگر افراد کے خلاف بھی جلد کاروائی کا آغاز کریں گے، بچے کو بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا ہے، اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ بچے کی شناخت تل خان ولد محراب خان عمر 12سال سے ہوئی ۔
Load/Hide Comments


