کوئٹہ میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے تھانہ خالق شہید میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ خالق شہید کے علاقے میں اچانک دیوار گرنے سے اس کے نتیجے میں دب کر 2 بچے 15 سالہ زبیر اور 10 سالہ عمر جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا نعشیں نکال کر زخمی سمیت ہسپتال منتقل کردیں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔
Load/Hide Comments


